اوپن یونیورسٹی نے ایک دن کے لئے G-9/1امتحانی مرکز کو G-10/3شفٹ کردیا

اتوار 10 دسمبر 2017 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2017ء کے امتحانات ملک بھر میں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ریجن کے ڈائریکٹر شاہ فرخ نے اعلان کیا ہے کہ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر14دسمبر کو منعقد ہونے والے امتحانات کے لئے G-9/1سینٹر نمبر 165کو عمار خان شہید ماڈل سکول G-10/3شفٹ کردیا گیا ہی،ْ جن طلبہ کو G-9/1سینٹر الاٹ کردیا گیا ہے انہیں 14دسمبر کو امتحان کے لئے G-9/1کی بجائے G-10/3 جانے کی ہدایت کی گئی ہے ،ْ یاد رہے کہ یہ تبدیلی صرف ایک دن یعنی 14دسمبر کے لئے ہی،ْ باقی امتحانا ت شیڈول کے مطابق G-9/1سینٹر نمبر 165میں ہی ہوں گے۔

طلبہ کو G-9/1سینٹرنمبر 165سے عمار خان شہید ماڈل سکول G-10/3تک لے جانے کے لئے یونیورسٹی 14دسمبر کو ٹرانسپورٹ فراہم کرے گی۔