موجودہ حکمرانوں کی جگہ اقتدار کی مسند نہیں بلکہ جیل کی سلاخیں ہیں،ملک فخر زمان عادل

اتوار 10 دسمبر 2017 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ملک فخر زمان عادل نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کے خلاف گھیرا تنگ ہو چکا ہے،باقر نجفی رپورٹ ے بعد ن لیگ بے نقاب ہو چکی،وزیر اعلی پنجاب ،وزیرقانون پنجاب سانحہ ماڈل ٹائو ن میں دیگر ملوث افراد فوری استعفی دے کر اپنے آپ کو قانون کے کٹہرے میں پیش کریں تا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے ،موجودہ حکمرانوں کی جگہ اقتدار کی مسند نہیں بلکہ جیل کی سلاخیں ہیں، ،ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سرپرست مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی چوہدری خورشید انور،ندیم پراچہ،ظفر اقبال،شیخ جاوید عالم بھی ان کے ہمراہ تھے،فخر زمان عادل نے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالمی دہشت گرد ہے،دنیا کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ،انہوںنے کہا کہ مسلمان متحد ہوکر فلسطینی مسلمان بھائیوں کی آواز بن کر ان کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :