میانوالی: 14سالہ لڑکی کی 65 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی

لڑکی کے والد نےشادی کیلئےعمررسیدہ شخص سے 6لاکھ روپے وصول کیے،دولہا اورلڑکی کا والدگرفتارکرلیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 دسمبر 2017 20:09

میانوالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 دسمبر2017ء) : میانوالی میں 14سالہ لڑکی کی 65سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی،لڑکی کے والد نےعمر رسیدہ شخص سے 6لاکھ روپے کے عوض کم عمرلڑکی کی شادی کی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے پسماندہ اورغیرخواندہ علاقوں میں لڑکیوں کی بڑی عمر کے اشخاس سے شادیوں سمیت پنچائتوں کے فیصلے اور دقیانوسی رسم ورواج کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

لوگ اپنی بچیوں کو بوجھ سمجھتے ہیں۔ جبکہ لڑکیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ نے بچیوں کو ہر روپ عزت بخشی ہے۔ لڑکیاں بیٹی ، بہن اور ماں کے روپ میں عزت سے نوازا گیا ہے۔ لیکن میانوالی  میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کوپیسوں کے عوض فروخت کرنے کی کوشش کرکے انسانیت کی تذلیل کی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ہواہے۔ تاہم پولیس نے میانوالی کے علاقے موچھ میں کم عمرلڑکی کی شادی کرانےکی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے عمر رسیدہ دولہے اور لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا جبکہ نکاح خواں فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14سال کی لڑکی کے والد نے شادی کےعوض 6لاکھ روپےلیے تھے۔

متعلقہ عنوان :