سرگودھا،کاروباری لین دین کے تنازعہ پر دو درجن سے زائد افراد کی کپڑے کی دکان میں آگ لگانے کی کوشش

پولیس کے پہنچنے پر ملزمان پچاس ہزار روپے مالیت کا کپڑا لوٹ کر فرار ہو گئے، مقدمہ درج

اتوار 10 دسمبر 2017 20:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء)کاروباری لین دین کے تنازعہ پر دو درجن سے زائد افراد نے کپڑے کی دکان میں گھس کر ہلہ بول دیا پٹرول چھڑک کر دکان کو آگ لگانے کی کوشش ۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان پچاس ہزار روپے مالیت کا کپڑا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پھلروان کے رہائشی کپڑے کے تاجر عبدالرئوف کا شاہد عمران کے ساتھ کاروباری تنازعہ چل رہا تھا جس کی رنجش پر شاہد عمران نے عابد وغیرہ تیس سے زائد افراد کے ہمراہ عبدالرئوف کی دکان میں دھاوا بول کر دکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان و کپڑا پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی ۔

تاجروں کی اطلاع پر مقامی پولیس کے پہنچنے پر ملزمان 50ہزار روپے مالیت کا کپڑا لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔