سرگودھاشہر سمیت گردونواح میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی‘ زیورات ‘ قیمتی سامان لوٹ لیا

اتوار 10 دسمبر 2017 20:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) اندرون شہر سمیت گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی‘ زیورات ‘ قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے اہم تجارتی مرکز بلاک16 میں دو مسلح ڈاکوئوں نے رضوان ٹریڈرز دکان کے اندر داخل ہو کر دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر دکان کے مالک محمد منیر چوہان اور ملازمین کو خوف زدہ کر کے دن بھر کا کیش ایک لاکھ 3300 روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ واردات کی جگہ سے چند گزدور دونوں تھانے اور ڈی ایس پی سٹی کا دفتر موجود ہے دریں اثناء سلانوالی روڈ چک95 شمالی میں چار مسلح ڈاکوئوں نے رات کی تاریکی میں علی نثار کے بھٹہ خشت میں داخل ہو کر مستری اور منشی سمیت دیگر افراد سے اسلحہ کے زور پر کیش ایک لاکھ روپے چار موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میانی میں9 افراد نے محمد شبیر کے ڈیرے میں داخل ہو کر دھاوا بول دیا اور بیس ہزار روپے سے زائد کا سامان و پارچات لوٹ کر لے گئے ۔قصبہ نواب پور میں تین افراد نے زمیندار نوید انور کے رقبہ میں موجود ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان پیٹر انجن‘ سامان الیکٹرونکس وغیرہ چوری کر لیا ۔بکھر بار میں دو نامعلوم ملزمان نے سید اکرام الحسن کے ڈیرے سے ہزاروں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے مختار کالونی بھلوال میں پانچ افراد نے نعیم شہزاد کی حویلی سے رات کی تاریکی میں چار لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے ۔پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :