سرگودھا، تالا توڑ گروپ نے گھروں کے بعد سکولوں میں وارداتیں کرنا شروع کر دیں

پرائیویٹ سکول کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپ ‘ ایل سی ڈی چرا لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

اتوار 10 دسمبر 2017 20:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) سرگودھا اور گردونواح میں تالا توڑ گروہ پولیس کے لئے چیلنج بن گیا ۔ گروہ نے گھروں اور دکانوں کو لوٹنے کے بعد سکولوں کو بھی نہیں چھوڑا ۔ سکول کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپ ‘ ایل سی ڈی چرا لی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے چک43جنوبی میں واقع گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں لیب کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپ اور ایل سی ڈی سمیت دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔کڑانہ پولیس نے سکول کی پرنسپل انعم یامین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر د ی ہے ۔ پولیس کے مطابق چوری لیپ ٹاپ وزیراعلی پنجاب کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تھے۔، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :