سرگودھا، جائیداد کے تنازعہ پر دادا نے پوتے، دوست نے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا

حافظ قرآن حافظ سیف اللہ کو حقیقی دادا نے جائیداد سے حصہ مانگے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا،پیسوں کے لین دین پر ارسلان نے فائرنگ کر کے اپنے دوست عدیل عباس کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، مقدمات درج کر لئے گئے

اتوار 10 دسمبر 2017 20:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) قتل کے 2 مختلف واقعات میں جائیداد کے تنازعہ پر دادا نے ساتھیوں کی مدد سے پوتے جبکہ رقم کے لین دین پر 2 دوستوں نے جگری یار کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ میلہ کے علاقہ جھول پور بنگلہ میں جائیداد کے تنازعہ پر محمد اکرم نے اپنے بیٹے احمد خان‘ بہو شمیم بی بی وغیرہ کی مدد سے اپنے نوجوان پوتے حافظ قرآن حافظ سیف اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

مقتول نے اپنے دادا سے والد کی جائیداد کا حصہ مانگتا تھا ۔جس پر ان کے مابین اکثر جھگڑا رہتا تھا روز روز جھگڑے سے تنگ دادا نے پوتے کا کام تمام کر دیا ۔ علاوہ ازیں تھانہ سلانوالی کے چک133 جنوبی میں پیسوں کے لین دین پر ہونے والے جھگڑے پر ارسلان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے دوست عدیل عباس کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ دونوں واقعات کے پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :