امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن بیان کے خلاف سکھر شہر میں احتجاج کا سلسلہ جاری

سکھر کی مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں مریکی منصوبے کی ناکامی کیلئے امت مسلمہ کا ایک پیچ پر ہونا بہت ضروری ہے اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔اقوام متحدہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کواسرائیل کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، مظاہرین کا خطاب

اتوار 10 دسمبر 2017 20:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن بیان کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز سکھر کی مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی سکھر پریس کلب کے سامنے سکھر بچہ یونین کی جانب سے بچوں کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے صدر مسعود بندھانی کی قیادت میں امریکہ مردہ باد ریلی نکالی اور احتجاجی دھرنا دیا اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو سکھرسٹی کے زیر اہتمام کارکنان کی کثیر تعداد نے محمد بن قاسم پارک سے پریس کلب تک خالد نواز کیریو ، سراج میرانی ، جاوید نوحانی ، ریاست چوہان ، یاسین جتوئی ، امتیاز میرانی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی، دفاع پاکستان کونسل سکھر کی جانب سے کارکنان نے سکھر پریس کلب کے سامنے رہنمائوں ابو حنظلہ بدر ، محمد خطیب ، فضل الرحمن و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی ہدایت پر سکھر میں بھی امریکہ کی بدمعاشی اسرائیل کا بیت المقدس میں درالخلافہ بنانے کے خلاف سکھر پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا اورامریکہ و اسرائیل کا پرچم نظر آتش کیا گیا مظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی’ -’امریکہ سن لو ہم تمہاری موت ہیں‘‘ نعرے لگائے گئے مظاہرے کی قیادت صوبائی رہنما مولانا نور احمد قاسمی ، محمد رضوان قادری و دیگرکر رہے تھے دوسری جانب سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے رہنما شفیق آرائیں نے اپنے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ریلیوں ، احتجاجی مظاہرہ سے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کریں امریکہ اسلام دشمن فیصلے واپس لے ورنہ اسکے بھیانک نتائج ہونگے مسلم ممالک اور پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیںامریکہ نہ بین الاقوامی اصولوں کی پابندی کرتا ہے اور نہ ہی اقوام کی آزادی کا احساس ہے عالم کفر مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے اسلامی عسکری اتحاد کے لئے چیلنج ہے کہ اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کر کے فلسطین کو آزاد کرائیں۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کے جارحانہ روئے نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچادیا ہے عالمی برادری امریکی صدر کے امن دشمن اقدام کا نوٹس لیں۔بیت المقدس پر یہودی قبضے کو مضبوط کرنے کے امریکی منصوبے کی ناکامی کیلئے امت مسلمہ کا ایک پیچ پر ہونا بہت ضروری ہے اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔اقوام متحدہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کواسرائیل کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ امریکا صدر کے تازہ اعلان سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصے اور نفرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے عالم اسلام کے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات کو بھلاکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو خاک میں ملانے کے لئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے۔