سکھر میں ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال،ٹھئکیداروں کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 10 دسمبر 2017 20:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) سکھر میں ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال ، فنڈز میں کرپشن والے عمل کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے ملوث ٹھیکیداروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے کرپشن میں ملوث ٹھیکیدار کے پتلے بھی نذر آتش کئے اور نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت سول سوسائٹی کے نمائندگان سید عمران شاہ ، اشفاق بھٹی، حاجی پرویز چنہ ، طارق میرانی و دیگر کر رہے تھے مظاہرے سے خطاب کے دوران مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سکھر کے منتخب نمائندگان نے سکھر کے ترقیاتی کام نااہل نا تجربے کار ٹھیکیداروں کو دیئے ہیں جس کے باعث شہر میں کہی بھی جاری ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہو سکے ہیں جاری ترقیاتی کاموں میں 98فیصد ناقص میٹریل استعمال ہو رہا ہے لیکن شکایات کے باوجود کسی قسم کا عملدرآمد نہیں ہوتاشہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے لیکن انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سب ٹھیک کا راگ الاپ رہی ہے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :