سکھر گرد نواح میں ہلکی بوندا باندی ، سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا

اتوار 10 دسمبر 2017 20:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء)سکھر گرد نواح میں ہلکی بوندا باندی ، سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی لہر میں اضافہ ، گرم مشروبات ، ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ، لنڈے بازار ، گارمنٹس کی دوکانوں پر رش تفصیلات کے مطابق ملکی بالائی علاقوں میں برف برف باری اورموسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد اتوار کے روز سکھر ، روہڑی اطراف کے علاقوں میں بھی صبح کے وقت شروع ہونیوالی ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ دن بھر وقفہ و قفہ سے جاری رہا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ یخنی ، سوپ مچھلی ، درائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا جبکہ سردی سے بچنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لنڈے بازار ، اور گارمنٹس کی دوکانوں پر پہنچ گئی اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں قائم لنڈے بازار اور گارمنٹس کی دوکانوں پر خریداروں کا رش نظر آیا جبکہ گلی محلوں ،نوجوان ، بڑے ، بچے جبکہ آگ جلاکر سردی کے موسم سے لطیف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے ۔