دبئی میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں کامیابی کے بعد ڈینیوب پراپرٹیز پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھنے کیلئے تیار

اتوار 10 دسمبر 2017 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) ڈینیوب بلڈنگ میٹریل 1993میں آغاز سے اعلیٰ معیار اور بہترین مصنوعات کی بدولت خوابوں کیتعبیر کیلئے سرگرم عمل ہے، گزشتہ دو دہائیوں سے ڈینیوب تعمیراتی شعبے میں ایک بااعتماد نام بن کر ابھرا ہے، 25ہزار سے زائد مصنوعات اور خدمات فراہم کررہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر مختلف صنعتوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بڑی کامیابی کے بعد ڈینیوب پراپرٹیز تعمیرات کے شعبے میں اپنے وسیع تجربے اور بااعتماد نام کے باعث اب پاکستان کے شہر کراچی میں سرمایہ کاری کا آغاز کر رہا ہے تاکہ عوام کو بہترین معیاری پر آسائش اور کم قیمت رہائشی سہولیات میسر آسکیں۔ ڈینیوب گروپ کا مقصد پاکستان میں کنسٹرکشن کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں اعلی معیار کی رہائشی سہولیات سے آراستہ تعمیرات پیش کرسکے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد 8اور 9دسمبر 2017کو پی سی ہوٹل کراچی میں ہوا،تقریب میں ڈینیوب کے نمائندوں نے حاضرین کو خوش آمدید کہا جبکہ طارق نظامی چیف ایگزیکٹیو کلب نیٹورک ورلڈ وائڈ نے تعارفی خطاب کیا، مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا بعدازاں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پرڈینیوب پاکستان کے سفیر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :