Live Updates

پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 13دسمبر کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔فردوس شمیم نقوی

سانحہ ٹھٹھہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے لئے شرم کا مقام ہے ، واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے، صدر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن

اتوار 10 دسمبر 2017 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 13دسمبر کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جس میں وہ مختلف ضلاع میں ورکرز کنونشن اور دیگر اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کراچی13دسمبر کو ضلع کورنگی اور14دسمبر کو ضلع وسطی میں عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد کرے گی جس سے چیئرمین عمران خان کارکنان سے خصوصی خطاب کریں گے جس کے علاوہ چیئرمین عمران خان اورنگی ٹان کا دورہ بھی کریں گے۔

چیئرمین عمران خان کراچی میں مختلف ٹریڈ باڈیز اور کراچی بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے۔اسکے علاوہ چیئرمین عمران خان ضلع وسطی ک علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع اقرا یونیورسٹی کے طالب علموں سے لیڈر شپ کے موضوع پر خطاب کریں گے اور13دسمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں کراچی کی معروف شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر تحریک انصاف ضلع غربی کے صدر سبحان علی ساحل، ڈاکٹر سعید آفریدی، زاہد حسین،سید ابو آزاد، اسد امان، معراج شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اورنگی ٹان سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی ضلع غربی یوتھ کے صدر محمد عاصم شاہ ، ممتاز، ارشد علی، کامران ، جلال بھائی، زمیر اضغراور دیگر نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر فردوس شمیم نقوی اور تحریک انصاف کے دیگر عہدیداران نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے شہری جانتے ہیں کہ اگر کراچی کے مسائل کوئی جماعت حل کر سکتی ہے تو وہ صرف اور صرف تحریک انصاف ہے۔ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایماندار اور دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج مختلف جماعتوں سے سیاسی کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

کراچی شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے اختیارات سے زیادہ سنجیدگی کی ضرورت ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے سانحہ ٹھٹھہ کے لئے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ سانحہ میں صرف 4لوگ ڈوبے تھے لیکن18مزید لوگ اس لئے جان کی بازی ہار گئے کیونکہ وہاں کے مقامی ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور طبی سہولیات موجود نہیں تھیں جو کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی 10سالہ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پورے سندھ میں کرپشن کا راج ہے ۔ہم سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحہ پر جوڈیشنل انکوائری کا حکم دیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات