دفاع پاکستان کونسل کے تحفظ بیت المقدس مارچ سے فلسطینی رہنما شیخ عبداللہ نے فلسطین سے خطاب کیا

ٹرمپ کے اعلان کے بعد بیت المقدس میں شدید لڑائی شروع ہوچکی ہے۔ مسلمانوں کے ہاتھ سے کنٹرول نکلتا جا رہا ہے، فلسطینی رہنما

اتوار 10 دسمبر 2017 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) دفاع پاکستان کونسل کے تحفظ بیت المقدس مارچ سے فلسطینی رہنما شیخ عبداللہ نے فلسطین سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان سے قائدانہ کردار ادا کرنے اور اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اپیل کی۔ تحفظ بیت المقدس کے مسئلے پر پاکستان کی دینی جماعتوں اور حافظ محمد سعید کا شکریہ بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)

شیخ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اعلان کے بعد بیت المقدس میں شدید لڑائی شروع ہوچکی ہے۔ مسلمانوں کے ہاتھ سے کنٹرول نکلتا جا رہا ہے۔ موجودہ حالات میں ہمیں مسلمانوں اور مسلم حکمرانوں کی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائے۔ ہم پاکستان کی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو تحفظ بیت المقدس کے مسئلے پر ہمارے ساتھ کھڑی ہیں۔ میں جماعة الدعوة اور اس کے امیر حافظ محمد سعید کا شکر گزار ہوں جو امریکا کے اس غلط فیصلے کے خلاف ہمارے حق میں بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں۔