ضیاء اللہ آفریدی کیخلاف ریفرنس کی سماعت( آج) ہو گی

اتوار 10 دسمبر 2017 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء)الیکشن کمیشن میں ر کن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کیخلاف ریفرنس کی سماعت( آج) پیر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت (آج )پیر کو ہو گی ،ْ ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 4رکنی بینچ کریگا ،ْ ضیاء اللہ آفریدی کیخلا ف ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کیا گیا ،ْ سماعت کے دوران ضیاء اللہ آفریدی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ دلائل دیں گے۔