نیب ریفرنسز ،ْنوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف سماعت (آج) ہوگی

اتوار 10 دسمبر 2017 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ،ْ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف نیب ریفرنس کیسز کی سماعت (آج)پیر کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ،ْ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف سماعت (آج)پیر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے تاہم سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوں گی جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے ،ْایون فیلڈ (لندن فلیٹس )ریفرنس میں استغاثہ کا گواہ عدالت میں پیش ہوگا اور اپنا بیان ریکارڈ کرائے گا جبکہ العزیزیہ سٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں بھی استغاثہ کے گواہ اپنے بیان ریکارڈ کروائیں گے

متعلقہ عنوان :