پا ک فوج کی سرپرستی کی وجہ سے پبلک سکول اینڈ کالج ایک مثالی ادارہ ہے ،تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،اعلیٰ کارکردگی سے مطمئن ہیں ،25لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کر تا ہوں،چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیپٹن سکندر علی

ہمارے 25طلبہ کیڈٹ کالج میں سلیکٹ ہو گئے ہیں اسے سے ادارے کی کاکردگی کا اندازہ لگا لیں ، پر نسپل کرنل خلیل احمد

اتوار 10 دسمبر 2017 19:40

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیپٹن سکندر علی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی سرپرستی کی وجہ سے پبلک سکول اینڈ کالج ایک مثالی ادارہ ہے ،تعلیم میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہے،اعلیٰ کارکردگی سے مطمئن ہیں ،25لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کر تا ہوں۔ وہ معروف تعلیمی ادارے پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی سرپرستی کے باعث تعلیمی ادارے کی نہ صرف کارکردگی بہت اعلیٰ ہے بلکہ نظم و ضبط بھی مثالی ہے ،وزیر اعلیٰ نے اپنے دورے کے موقع پر جو اعلانات کئے ہیں ان اعلانات پر یقینا انہیں یاد دہانی کروائونگا اور عمل درآمد بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی شاندار تعلیمی خدمات پر 25لاکھ روپے کا اعلان کر تا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ مذکورہ رقم اتنے بڑے ادارے کیلئے اونٹ میں زیرے کے مترادف ہے ،لیکن کیا کروں مجبوری ہے، اس سے زیادہ اس لئے نہیں دے سکتا کہ میرا اپنا حلقہ بھی بہت وسیع ہے،اس سے قبل پر نسپل کرنل خلیل احمد نے مہمانوں کو ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں اور کارکردگی سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا کہ کالج ہذا میں 3100سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں جنہیں معیاری اور جدید تعلیم کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلے تعلیمی سال سے والدین کی خواہشات کے مطابق پلے گروپ بھی متعارف کروا رہے ہیںجبکہ بی ایس سی اوربی اے کی کلاسیں کامیابی سے چل رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ادارے کی تعلیمی کاکردگی کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ ہمارے ہی ادارے کے 25طلبا کیڈٹ کالج میں سلیکٹ ہو گئے ہیں جبکہ جی بی کیلئے صرف 60نشستیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ،مقامی زعما اور ممبران اسمبلی تعاون کریں تو کامیابیوں کا سلسلہ مزید تیز ہو سکتا ہے ۔اس سے قبل سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :