ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان اس سے قبل بھی پاکستان آمد مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہوئی جو ہمارے لیے اعزاز ہے

پرنس کریم آغا خان اور قائد محمد نواز شریف کے مابین مثالی روابط ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

اتوار 10 دسمبر 2017 19:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ہز ہائنس پرنس کریم آ غا خان کے دورے گلگت کے موقع کہا ہے کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان اس سے قبل بھی پاکستان آمد مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہوا ہے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ،ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے مابین مثالی روابط ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کے دورے کے موقع پر پر امن اور منظم انتظاما ت یقینی بنانے پر پولیس ، ضلعی انتظامیہ قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے اسماعیلی ریجنل کونس کے باہمی تعاون سے منظم اور مثالی اقدامات کو یقینی بنایا۔