بحر اوقیانوس سے اٹھنے والے زوردار طوفان نے اسپین اور فرانس کو اپنی گرفت میں لے لیا،عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت

اتوار 10 دسمبر 2017 19:40

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) بحر اوقیانوس سے اٹھنے والے زوردار طوفان نے اسپین اور فرانس کو اپنی گرفت میں لے لیا،عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحر اوقیانوس سے اٹھنے والے زوردار طوفان نے اسپین اور فرانس کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اسپین میں اس شدید موسم کے بعد عام لوگوں کے لیے خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سمندری طوفان آنا بتائی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جھکڑوں کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ سمندری طوفان کے منفی اثرات پرتگال تک پہنچ چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے شمالی اور وسطی پرتگالی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :