امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا (آج )سے میزائلوں کا کھوج لگانے کی 2 روزہ مشقیں شروع کریں گے
تین ملکوں کے درمیان رواں ہفتے شروع ہونے والی مشقیں بیلسٹک میزائلوں کا کھوج لگانے کیلئے ہونے والی چھٹی مشقیں ہوں گی،جاپان کی ڈیفنس فورس
اتوار 10 دسمبر 2017 19:40
(جاری ہے)
پیانگ یانگ نے 29 نومبر کو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس کے بارے میں اس کا دعوی ہے کہ یہ امریکہ کی سرزمین تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
جاپان کی ڈیفنس فورس کا کہنا ہے کہ تین ملکوں کے درمیان اس ہفتے شروع ہونے والی مشقیں بیلسٹک میزائلوں کا کھوج لگانے کے لیے ہونے والی چھٹی مشقیں ہوں گی۔بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میزائل دفاعی نظام 'تھاڈ' کا استعمال عمل میں لایا جائے یا نہیں۔جنوبی کوریا میں امریکہ کے میزائل دفاعی نظام تھاڈ 'ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس' کی تنصیب پر چین اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کر چکا ہے کہ اس کے طاقتور ریڈار چین کے بہت اندر تک دیکھ سکیں گے جس کی وجہ سے اس کی سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔شمالی کوریا کی طرف سے گزشتہ ماہ کیے جانے والے میزائل تجربے کے بعد امریکہ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ چھڑنے کی صورت میں شمالی کوریا کی قیادت کو "مکمل طور پر تباہ" کر دیا جائے گا۔ شمالی کوریا کے طرف سے کیے جانے والے تجربات کے بعد پینٹاگان نے متعدد بار (فوجی ) طاقت کے مظاہرے کیے ہیں۔امریکہ نے چین اور دیگر ملکوں پر بھی دبا ڈالا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر لیں۔ اس اقدام سے پیانگ یانگ کو غیر قانونی رقوم کی ترسیل کو روکا جا سکے گا تاکہ وہ اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے فنڈ حاصل نا کر سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.