روسی صدر (آج ) ترک ہم منصب سے ملاقات کیلئے ترکی کا دورہ کریں گے

دونوں رہنما مقبوضہ بیت المقدس کی حالیہ تیزی سے بدلتی صورتحال اور شام کے معاملے پر بات چیت کریں گے

اتوار 10 دسمبر 2017 19:40

روسی صدر (آج ) ترک ہم منصب سے ملاقات کیلئے ترکی کا دورہ کریں گے
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) روس کے صدر ولادیمیر پوٹین (آج ) پیر کو ترک ہم منصب سے ملاقات کیلئے ترکی کا دورہ کریں گے جس کے دوران دونوں رہنما مقبوضہ بیت المقدس کی حالیہ تیزی سے بدلتی صورتحال اور شام کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹین (آج ) پیر کو ترک ہم منصب سے ملاقات کیلئے ترکی کا دورہ کریں گے۔

حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں رہنما مشرق وسطی کی صورتحال پر غور کریں گے۔

(جاری ہے)

روس کے صدر ترک ہم منصب سے ملاقات میں امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور شام کے تنازعے پرتبادلہ خیال کریں گے۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر پوٹین اردوگان کی دعوت پر انقرہ کا دورہ کررہے ہیں۔دورے کے دوران دونوں رہنما باہمی تعاون سے متعلق موجودہ مسائل اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے جاری منصوبوں پر بات چیت کریں گے۔روسی ترجمان نے مزید بتایا کہ مذاکرات کے دوران کئی عالمی مسائل بشمول مشرق وسطی کی صورتحال اور شامی تنازعے کے حل پر بھی بات چیت کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :