شیخ وقاص اکرم نے دو ماہ قبل (ن) لیگ کی قیادت کو غلام بی بی بھروانہ کیپی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں بارے میں آگاہ کر دیا تھا ،ذرائع

اتوار 10 دسمبر 2017 19:31

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم کے صاحبزادے اور سابق رکن اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے دو ماہ قبل مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو غلام بی بی بھروانہ کے تحریک انصاف کے ساتھ رابطوں کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے دو ماہ قبل وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر قیادت کو آگاہ کر دیا تھا کہ غلام بی بی بھروانہ تحریک انصاف کے ساتھ رابطوں میں ہیں اور وہ پارٹی چھوڑ دیں گی ۔

یاد رہے کہ غلام بی بی بھروانہ نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں ۔ غلام بی بی بھروانہ (ق ) لیگ چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئی تھی جس کے بعد اب انہوں نے نون لیگ کو بھی خیر آباد کہہ دیا ہے۔…