حکمرانوں کے منہ سے بنیادی انسانی حقوق سے متعلق بات عجوبہ لگتی ہیں، سردار عبدالرحیم

بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور حکومتی نااہلی دیکھنا ہو تو تھر جاکر دیکھ لیں ،ْ گفتگو

اتوار 10 دسمبر 2017 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے منہ سے بنیادی انسانی حقوق سے متعلق بات عجوبہ لگتی ہیں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور حکومتی نااہلی دیکھنا ہو تو تھر جاکر دیکھ لیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم تھر کے لوگ حکمرانوں کو جھولی اٹھا کر بدعائیں دے رہے ہیں ارباب اقتدار دانستہ طور پر عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے درپے ہیں پولیس گردی، حکومتی تشدد فراڈ کیسز اور آبادگاروں کے ساتھ زیادتیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت وقت بنیادی انسانی حقوق کو کوئی اہمیت نہیں دیتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھر سے آئے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں کے رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار رحیم کا کہنا تھا کہ صوبے میں 80 فیصد سے زائد عوام نہ صرف پینے کے پانی سے محروم ہیں بلکہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے انسانی فضلہ اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں گھوسٹ اسکولوں کی بھرمار اور تدریسی عملہ نہ ہونا بھی انسانی حقوق کی خلاف وزیر ہے انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے لئے مختص فنڈز ارباب اقتدار کی جیبیں بھرنے کے لئے استعمال ہورہے ہیں اگر کہیں صحت کے بنیادی مرکز ہیں بھی تو وہ ڈاکٹرز، طبی عملہ اور ادویات سے محروم ہیںسردار رحیم نے کہا کہ ملک پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور سورھیہ بادشاہ فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے لیکن حکمران طبقے نے کرپشن کے زریعے اس ملک کو کھوکھلا بنا دیا ہے سردار رحیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بنیادی حقوق کی پامالیوں کی ایک بڑی وجہ کرپشن اور لوٹ مار بھی ہے انہوں نے کہا کہ فنکشنل مسلم لیگ کی حکومت آتے ہی کرپشن اور لوٹ مار کا قلعہ قمعہ کرکے سندھ کے عوام کے بنیادی حقوق بحال کئے جائینگے فنکشنل لیگ تمام قومیتوں کو ساتھ لیکر چلے گی اور روزگار کے مواقع پیدا کرکے معاشرے میں برابری کی نہاد رکھی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :