ڈاکٹرطاہرالقادری سےچوہدری برادران کی ملاقات،بھرپورحمایت کا اعلان کردیا

نوازشریف کی تاریخ کا حصہ بن گئے،اب شہبازشریف کی باری ہے،چوہدری شجاعت کی گفتگو،شہبازشریف اورراناثناءاللہ استعفیٰ دےکرخود کو قانون کےحوالے کریں،جوتے کھانے سے پہلے ہی سرنڈرکردیں۔سربراہ عوامی تحریک کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 دسمبر 2017 19:17

ڈاکٹرطاہرالقادری سےچوہدری برادران کی ملاقات،بھرپورحمایت کا اعلان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 دسمبر2017ء) : عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے ملاقات کی،جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات میں چوہدری برادران نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پراپنی بھرپورحمایت کایقین دلایا۔

طاہرالقادری نے کہا کہ باقر نجفی کمیشن نے سب ثابت کردیا ہے۔ ان لوگوں نے پنجاب میں دہشتگردوں کو تحفظ دیا۔ قتل کا مقصد مجھے پاکستان آنے سے روکنا تھا۔ رپورٹ کاہر صفحہ ان کو قاتل ثابت کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ استعفیٰ دے کرقانون کے حوالے کریں۔آئی جی کی تبدیلی کی وجہ سے قتل کاذمہ دارنوازشریف کوقراردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

جوتے کھانے سے پہلے ہی سرنڈرکردیں۔ ماڈل ٹاؤن واقعے پرپانام طرز کا کمیشن بنایا جائے۔اس موقع پرچوہدری شجاعت نے کہاکہ نوازشریف کی تاریخ ختم ہوگئی ہے۔سپریم کورٹ نے بتادیا ہے کہ آپ کوکیوں نکالا؟ نوازشریف کہتے مجھے کیوں نکالا گیا؟ سپریم کورٹ نے انگلش کے ساتھ اردوفیصلے کی کاپی بھی دی لیکن پھر بھی کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا گیا؟ بدقسمتی سے نوازشریف نے سپریم کورٹ کااردو ترجمہ نہیں پڑھا۔

اب شہبازشریف کیخلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے۔ کرپشن کاکیس اپنی جگہ پرہے لیکن یہ قتل کاکیس ہے۔انہوں نے کہاکہ اب شریف برادران اللہ کی پکڑمیں ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ یہ انسانیت کاقل تھا اس واقعے کوہرسطح پراٹھایا۔اس واقعے کیخلاف ہرجگہ پرجنگ لڑی۔لیکن اللہ کاشکرہے کہ اب چیزیں سامنے آگئی ہیں ۔باقرنجفی کی رپورٹ سے سب واضح ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ تمام لوگوں کافرض ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کردارادا کریں۔ہم نے یہاں تک پہنچنے کیلئے ساڑھے تین سال جدوجہد کی۔

متعلقہ عنوان :