حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پہنچا دیا ،میر چنگیز خان جمالی

فوج کردار ادا نہ کرتی تو ملک کی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی، پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال میں واضح بہتری آئی ہے ، سابق وفاقی وزیر کی صحافیوں بات چیت

اتوار 10 دسمبر 2017 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی رکن و صوبائی سینئر نائب صدر بلوچستان اور سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پہنچا دیا اور اگر اس موقع پر فوج کردار ادا نہ کرتی تو ملک کی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی، ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ، میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال میں واضح بہتری آئی ہے اور اس سلسلے میںسابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی پالیسوں کو پاک فوج کے سپہ سالارلیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ آگے بڑھارہے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور اب وہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیںاور راریوں کے ہتھیار ڈالنے میں کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا بڑا کردار ہے کیونکہ انہوں نے صوبے میں دہشت گردی کرنے والوں کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ اب ان کے پاس قومی دھارے میں شامل ہونے کے علاوہ کوئی دوسرا رستہ نہیںمیر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پالیسوں نے ملک اور اداروں کو بہت نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے ان کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن)نے ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ،ملک میں بے روزگاری ، مہنگائی ، عوام میں عدم تحفظ اوربے یقینی کی صورت حال پیدا ہوچکی ہے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے مرکزی کردار رانا ثناء اللہ ، اور شہبار شریف کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ شہدا ماڈل ٹائون کے لواحقین کو انصاف مل سکے، انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ ح نے تمی فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم نواز شریف سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،گزشتہ دنوں وائس آف بلوچستان کے زیر اہتمام انٹر نیشنل سیمینار سے اپنے خطاب میں آرمی چیف نے واضح کہہ دیاکہ سیاست دان اپنا کام کریں اور فوج اپنا کام کو اپنا کام کرنے دیں اور پاکستان کی ترقی کو جمہوریت سے منسلک قرار دیااور انہوں نے ماضی کی غلطیوں کو بھی تسلیم کیا اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے مفاد کیلئے میں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،اور آرمی چیف نے جس طرح بلوچستان کے قبائلی اور دیگر مکاتب فکر کو اس میںہونے شامل ہونے کیلئے عزت بخشی وہ قابل تعریف ہے ، جس کے مثبت نتائج بر آمد ہونگے، کمانڈ سدرن کوئٹہ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی حکمت عملی کے باعث بھی بلوچستان کے حالات میںکافی بہتر آئی ہے ،اور وہ دن دور نہیں کہ بلوچستان ماضی کی طرح دوبارہ امن کا گہوراہ بن جائے گاانہوں نے کہا امریکی صدر پالیسوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا نیا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ احمقانہ ہے، امریکی صدر اپنی اسلام دشمن پالیسیوں کے ترک کردے اور دنیا کے امن میں خلل ڈالنے سے باز رہے،عام انتخابات 2018کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں بھر پور تیاری کر رہے ہیںنئی حلقہ بندیوں کے تحت مقررہ وقت پر ہی انتخابات ہونگے ،نصیر آباد حلقہ 266 کے 5 امیداروں کو سامنے لا رہے ہیں تاکہ بہترین نتائج بر آمد ہوں اس کے علاوہ سبی کچھی ڈسٹرکٹ اورکوئٹہ سے بھی امیدوار سامنے لائیں گے، تاکہ اچھی حکومت بہترین کو لیشن بنا ئی جاسکے۔