مریدکے ٹریفک کے مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت پانچ افراد جاں بحق

اتوار 10 دسمبر 2017 19:10

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) مریدکے ٹریفک کے مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے ہوا جس میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی آصف بھٹی اور اسرافیل بی بی کو کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہو گئے ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ پکے بس سٹاپ کے قریب ہوا جس میں ا قبال نامی موٹر سائیکل نوجوان کو ویگن نے ٹکر مار دی جو موقع پر جاں بحق ہو گیا تیسرا حادثہ نارووال روڈ شہزاد ٹاؤن کے قریب پیش آیا جس میں تیز رفتار ٹرک نے دو موٹر سائیکل نوجوانوں کو کچل دیا جس میں ارشد نامی نوجوان جاں بحق جبکہ عبدالمجید شدید زخمی ہو گیا چوتھا حادثہ منوں آباد کے قریب پیش آیا جس میں موٹر سائیکل سوار ارشد کو رکشہ نے ٹکر مار دی جو ہسپتال میں پہنچ کر دم توڑ گیا مریدکے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :