پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں عوامی خدمت میں مصرف عمل ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی

اتوار 10 دسمبر 2017 19:02

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں عوامی خدمت میں مصرف عمل ہے اور آئندہ الیکشن اپنی کارکردگی کی بنا پرجیتے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نتھیاگلی کے نواحی گائوں ملاچھ جسواڑہ لنک روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل نتھیاگلی گلیات کا صدر مقام ہے اس کی سیاسی وسماجی اہمیت قابل قدر ہے اور ہم نے اپنے دور اقتدارمیں یہاں کے عوام کیلئے کئی ترقیاتی منصوبے دیے ہیںاور بجلی کی مد میں کیری رائیکی ،باگن ،پسالہ ،ملاچھ،بڈھیار سمیت دیگر علاقوں میں کروڑوں روپے کے فنڈ دیے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد علاقے میں خوشحالی آئے گی اس موقع پر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ شکایت آفس عوامی سہولیات یہاں شفٹ کیا جائے تاکہ گلیات کے عوام کی سہولیات کیلئے نادرہ آفس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے ۔

جبکہ جلد ہی یونین کونسل نتھیاگلی اور نگری بلا میں سوئی گیس کا سروے شروع کرنا شامل ہونگا اس موقع پر مقامی سطح کے سیاسی وسماجی شخصیات بابو لال خان ،سردار صدیق،اور دیگر افراد نے مرتضیٰ جاوید عباسی کا شکریہ ادا کیا مقامی معزیزین کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا جس میں علاقے لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :