ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غریب، نادار اور یتیم بچوں کے لیے 50 سویٹرز کا عطیہ

اتوار 10 دسمبر 2017 19:02

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے گو رنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کے غریب، نادار اور یتیم بچوں کے لیے 50 سویٹرز کا عطیہ دینے کی تقریب منعقد ہو ئی۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن( ر) عبدالمعروف نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول کے 50 طلبا میں مو سم سرما کی مناسبت سے سویٹرز تقسیم کیے گئے، جن طلبا میں سویٹرز تقسیم کیے گئے ان میں سکوٹ، ممیال، سینتھہ، سلطان خیل ، بھیائی مہر علی اور دودہلی سے غریب اور نادار خاندانوں کے بچے شامل تھے۔ اس موقع پر مقامی عمائدین نے سکول کے طلبا کی مدد کر نے پر ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے ان کے تمام عہدیدران کا شکریہ اد اکیا۔

متعلقہ عنوان :