مہذب اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے ،پاکستان کا آئین تمام شہریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا ضامن ہے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کا تقریب سے خطاب

اتوار 10 دسمبر 2017 19:02

کوئٹہ ۔10دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ مہذب اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے ۔ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا ضامن ہے۔ اس کے علاوہ ہمارا مذہب جو دین مبین ہے وہ بلا امتیاز مذہب رنگ ونسل تمام انسانیت کے لئے مساوات کا درس دیتا ہے۔

اپنے حقوق اور فرائض کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے وزارت انسانی حقوق پاکستان کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے وزیراعلیٰ کے کوارڈینٹر علاؤ الدین کاکڑ ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق بلوچستان سید نصیر شاہ ڈائریکٹر سماجی بہبود مسرت جبیں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسیپکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اور یہ دن جمہوری طور پر ایک باشعور شہری ہونے کی حیثیت سے ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنے عہد کی تجدید کرتے ہوئے ملک میں برداشت کے کلچر ، انسانی حقوق کی تکریم مثبت سوچ اور رویوں کے فروغ کے لئے نئے اقدامات اٹھائیں۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ اسلام امن وآتشی کا دین ہے۔ ہمارے پیارے نبی ﷺ تمام انسانیت کے حقوق کے سب سے بڑے علم بردار تھے۔ اسلام نے جو انسان کو حقوق فراہم کئے ہیں ۔ وہ بنی نوح انسان کے لئے مشعل راہ ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمیں یہ سوچنا ہے ہمیں اپنے فرائض نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ نبھانے ہوں گے۔ اسپیکر نے کہا کہ انسانی وقار کو برقرا ررکھنا انسانی حقوق کی پاسداری اور انسانی آزادی اور مساوات کو یقینی بنانا ہمارے مذہب دین اسلام کے بنیادی اصول ہیں، جو اس بات کی غماز ہے کہ ہم ایک ہیں۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان، لیبیا، رونگیا، فلسطین کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔ تقریب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈینٹر علاؤ الدین کاکڑ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ دن اس لئے منایا جاتا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی روک تھام ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سول ہسپتال مل کر بنیادی انسانی حقوق کے لئے کردار اادا کرنا ہو گا۔ڈائریکٹر انسانی حقوق بلوچستان نصیر احمد شاہ نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق ہر سال کی طرح اس سال بھی چالیس سے زائد غیر سرکاری تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر یہ کوشش کی ہے کہ بلوچستان میں امن وبھائی چارے کی فضاء کے قیام کے لئے حکومت اور عوام مل کر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :