ہماری حکومت پاکستان عوام کی کامیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کینیڈین ہائی کمشنر پیری جان کالڈروڈ

دوسرے ملکوں سے کینیڈا میں شہرت حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی ہوتے ہیں، 150 ویں سالگرہ کے موقع پر دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب

اتوار 10 دسمبر 2017 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری جان کالڈر وڈ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان عوام کی کامیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دوسرے ملکوں سے کینیڈا میں شہرت حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی ہوتے ہیں،وہ کینیڈا کے اعزاز ی قونصل جنرل کراچی بہرام ڈی آواری کی جانب سے ان کے اعزا ز میں کینیڈا کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے،کینیڈا ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا ایک پر امن جمہوری ملک ہے جو مختلف ثقافتوں کو پروان چڑھاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کینیڈا ہر سال 3 لاکھ افراد کو امیگریشن فراہم کرتا ہے جو اس کی کل آبادی کا ایک فیصد ہے ،اس کے علاوہ بڑی تعداد میں پناہ گزین بھی کینیڈا میں آتے ہیں ،گزشتہ سال 40 ہزار افراد شامل شہریوں نے پناہ حاصل کی جس میں زیادہ تعداد مقامی لوگوں نے اسپانسر کیا تھا،انہوں نے کہا کہ اس وقت جو کینیڈا کے وزیر ایمیگریشن ہیں انہوں نے سومالیہ سے آکر پناہ حاصل کی تھی،اس کے علاوہ بھی بہت ے وزراء ایسے ہیں جو دوسروں ملکوں سے آکر آباد ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کینیڈ ا کو اس پر فخر ہے کہ ہمارے ہاں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہے،اس کے علاوہ کینیڈا میں اہم عہدوں پر بھی دیگر ملکوں سے آئے ہوئے افراد موجود ہیں،ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا میں ہر مذہب کے لوگوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے ،کینیڈا زبان،نسل اور رنگ کا کوئی تفریق نہیں ہے ،ہر جنس کے لوگوں کو ایک طرح کا شہری سمجھا جاتا ہے اور معذوروں کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے دیگر ملکوں کے ساتھ اچے تعلقات ہیں،اسی لئیے زیادہ تر ملکوں کے افراد کینیڈا میں امیگیریشن حاصل کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد کینیڈین ہمارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :