پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز کے زیر اہتمام بابا گورنانک کا 449 جنم دن مشترکہ طورپر منایا گیا

اتوار 10 دسمبر 2017 18:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز کے زیر اہتمام بابا گورنانک کا 449 جنم دن مشترکہ منایا گیا جس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماوئوں نے شرکت کی اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین قبلہ آیاز مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر ہارون سرب دپال ، چرن جیت سنگھ ساگر، پادری جوزف جان علامہ فخر الحسن کراروی ، رینا پٹرک فواد اختری اور دیگر نے خطاب کیا اور سکھ کمیونٹی کو مبارک دی اس موقع پر سکھ بچوں نے روایتی گتکا بھی کیا اور مختلف کرتب دکھائے۔

اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ جتنی بھی نیک ہستیاں دنیامیں آئیں انہوںنے انسانوں کو پیار ومحبت اور انسانیت کااحترام سکھایا ، مہمان خصوصی ڈاکٹر قبلہ آیاز نے کہاکہ ایک آج کا پاکستان ہے اور سی پیک کے بعد والا پاکستان ہے ‘ سی پیک کے بعد والے پاکستان کا اقوام عالم میں ایک خاص مقام ہوگا جس کو اقوام عالم نظر انداز نہیں کر سکے گی انہوںنے کونسل کے اقوام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ میڈیا منفی خبریں جو اقلیتوں کے بارے میں ہوں فوری پھیلاتے ہیں آج جب تمام مذاہب کی قیادت مل کر امن کا پیغام دے رہی اس کو بھی اہمیت ملنی چاہیے تقریب میں سکھ ، ہندو ،مسقم ، کرسچن ، بہائی اور دیگر مذاہب کے نمائندوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔