ملتان میں رم جھم گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کاامکان ہے، محکمہ موسمیات

اتوار 10 دسمبر 2017 18:30

ملتان۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) ملتان میں اتوارکے شام ہونے والی بارش کی رم جھم سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔اگلے 24گھنٹے کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملتان اورگردنواح میں موسم ابرآلوداورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔اتوارکے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.0اورکم سے کم 8.0سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 68فیصداورشام 5بجے 70فیصدتھا۔آج پیرکے روزملتان میں سورج صبح 6بجکر58منٹ پرطلوع اورشام 5بجکر16منٹ پرغروب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :