بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،پیرسید عمران احمدشاہ

اتوار 10 دسمبر 2017 18:30

ساہیوال۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے نجکاری پیرسید عمران احمدشاہ نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنا ذہنی توازن کھو چکاہے ‘قبلہ اول پر یلغار کرکے امت مسلمہ کیخلاف سازش اورزخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ٹرمپ بذات خود عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکاہے اوراسکی پالیسیوں نے دنیا کے امن وسکون کو دائو پر لگا دیاہے ۔

انہوںنے کہاکہ امریکی عوام ٹرمپ کا مواخذہ کریں اور اسکی پالیسیوں سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔ انہوںنے کہاکہ حقوق العباد کا پرچار کرنے والی امریکی عوام اپنے ذہنی معذور صدر کو فوری ہٹائیں ورنہ دنیا کے سامنے امریکہ کی تصویر بہت جلد گندی ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ امت مسلمہ کو اس سلسلہ میں بیدار کرے اور متحد ہو کر اس فیصلے کے خلاف ڈٹ جائیں۔

متعلقہ عنوان :