Live Updates

الیکشن کمیشن میں ر کن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت( آج) ہو گی

ضیاء اللہ آفریدی کے خلا ف ریفرنس عمران خان کی جانب سے دائر کیا گیا

اتوار 10 دسمبر 2017 18:20

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن میں ر کن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت( آج) پیر کو ہو گی،، ضیاء اللہ آفریدی کے خلا ف ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس کی سماعت (آج )پیر کو ہو گی ، ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 4رکنی بینچ کرے گا، ضیاء اللہ آفریدی کے خلا ف ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، سماعت کے دوران ضیاء اللہ آفریدی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ دلائل دیں گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات