اسلام آباد ایف نائن پارک میں ائر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ائر ٹیک سترہ ائر شو کا انعقاد

ایئرٹیک منعقد کرانے کا مقصد اسٹوڈنٹس میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے،پاکستان کے اسٹوڈنٹس کا مستقبل تابناک ہے، ائر ٹیک شو میں بغیر پائلٹ کے رنگارنگ ہیلی کاپٹروں اور طیاروں نے پرواز بھری وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی فائز امیر کا اگلے برس قومی سطع پر ایئرشو منعقد کرانے کا اعلان

اتوار 10 دسمبر 2017 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) اسلام آباد ایف نائن پارک میں ائر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ائر ٹیک سترہ ائر شو کا انعقاد کیا گیا۔ائر ٹیک شو میں ریموٹ کنٹرول ہیلی کاپٹروں اور طیاروں نے اپنی اڑان کے جلوے دکھائے۔ائر ٹیک شو سے محظوظ ہونے کیلئے شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

فائز امیر وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایئرٹیک منعقد کرانے کا مقصد اسٹوڈنٹس میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے،پاکستان کے اسٹوڈنٹس کا مستقبل تابناک ہے، فائز امیر نے کہاکہ ائر ٹیک شو میں بغیر پائلٹ کے رنگارنگ ہیلی کاپٹروں اور طیاروں نے پرواز بھری۔

ائر ٹیک اپنی نوعیت کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی مقابلوں کے انعقاد کا پلیٹ فارم ہے۔ایئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایئرٹیک سترہ ٹیکنالوجی مقابلوں میں شریک طلباء و طالبات بھی محظوظ ہوئے۔شرکاء مختلف انداز میں ریموٹ کنٹرول طیاروں کی اڑان دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔وائس چانسلر فائز امیر کا اگلے برس قومی سطح پر منعقد کرانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :