Live Updates

اگر ہماری باری آئی تو سابق چیئر مین نیب قمر زمان کو نہیں چھوڑیں گے ،عمران خان

اتوار 10 دسمبر 2017 18:06

اگر ہماری باری آئی تو سابق چیئر مین نیب قمر زمان کو نہیں چھوڑیں گے ،عمران ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10دسمبر2017ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے شیخوپورہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کی وجہ سے ختم نبوت ﷺ کے آئین میں ترمیم کرنے کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر آئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلائی گئی کہ میں یہودی لابی کا ایجنٹ ہوں ۔ میرے سیاست میں آنے کے بعد لوگوں نے میرے خلاف بھرپور تحریک چلائی ۔

ہمیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کیا تم مرنے کے بعد اللہ کو جواب دو گے ، شریف خاندان مجھ پر طالبان کا ساتھ دینے کا الزام لگاتا ہے کبھی مجھے یہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے یہودیوں کا ساتھ دیا ہے ۔حالانکہ شریف خاندان حدیبیہ پیپر ملز کیس میں سارا ٹبر چور ہے ۔

(جاری ہے)

نیب کے چیئر مین چیف جسٹس جاوید صاحب قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے قوم کو آپ سے امیدیں وابسطہ ہیں اگر اللہ نے ہمیں باری دی تو سابق نیب کے چیئر مین قمر زمان کو نہیں چھوڑیں گے ہم نیب کو ایسا ادارہ بنائے گے کہ وہ بڑے بڑے مجرموں کو پکڑے ۔

قمر زمان صاحب اب تمہاری باری ہے کیونکہ تم چوہدری بھی ہو اور چور بھی ،ہم نے ابھی سے سوچ لیا ہے کہ نیب کا سربراہ کس کو بنانا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان نے سیاست میں آنے کے بعد پیسہ بنایا اور عوام غریب سے غریب تر ہوتی جا رہی ہے ۔اقتدار میں آ کر پیسہ بنانا بہت آسان ہوتا ہے ،ہر ادارے میں مافیا بیٹھی ہوئی ہے جو سسٹم کو تبدیل نہیں ہونے دیتا اگر ادارے مضبوط ہوں گے توملک میں خوشحالی آئے گی ۔ملک اس وقت ٹھیک ہو سکتا ہے جب حکمران اپنی ذات کو منافع نہ پہنچائیں ۔ شریفوں اور زرداریوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :