ا سٹیج ڈرامے کااحیاء ،لوگوں کی بڑی تعداد ملتان آرٹس کونسل پہنچ گئی

اتوار 10 دسمبر 2017 17:50

ملتان۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) ملتان آرٹس کونسل میںہرماہ کے دوران عوام کے لئے اسٹیج ڈرامے مفت پیش کئے جانے سے ملتان میں ڈرامے کاکلچرلوٹ آیاہے ۔گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیج کئے گئے ڈراموں سے ہزاروں شائقین لطف اندوزہوئے۔خاص طورپرفیملیز کی بڑی تعدادنے ملتان آرٹس کونسل آکریہ ڈرامے دیکھے ۔ملتان میں ڈراموں کے دوران رقص،بے ہودہ لطائف اورجگتوں کے نتیجے میں عوام خاص طورپرفیملیز تھیٹر سے دوررہوگئیں تھیں۔

(جاری ہے)

گھریلوموضوعات پربننے والے ان ڈراموں میں مقامی اداکاروں کی شاندار فارمنس نے لوگوں کے دل موہ لئے ۔گزشتہ ہفتے ملتان آرٹس کونسل میں پیش کئے گئے ڈراموں میں ’’ماسٹرجی ‘‘،’’تلاش ‘‘،اورکہاں ہوتم ‘‘شامل ہیں ۔ملتان آرٹس کونسل کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر سجادجہانیاںنے’’اے پی پی ‘‘کوبتایاکہ ہم ہرماہ کم ازکم ایک ڈرامہ عوام کیلئے مفت اسٹیج کریں گے جوتین دن جاری رہاکرے گا۔زکریایونیورسٹی کے شعبہ اردو کے چیئرمین قاضی عابد نے کہاکہ ملتان میں اسٹیج ڈرامے کی روایت بہت مستحکم رہی لیکن بعد ازاں ڈرامہ زوال کاشکارہوگیا۔ڈرامے کادوبارہ احیاء خوشی کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :