ویلڈنگ کے دوران پٹرول کی ٹینکی پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق،تین زخمی

اتوار 10 دسمبر 2017 17:50

ملتان۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) پراناشجاعباد روڈپرعیسیٰ والی پُل کے قریب ویلڈنگ کے دوران پٹرول کی ٹینکی پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین جھلس گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے ذرائع کے مطابق محمداکرم نامی شخص موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ محمد فیاض ،ریاض اورعارف آگ لگنے سے جھلس گئے ،انہیں زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوراٹرہسپتال شجاعباد داخل کرادیاگیا۔

متعلقہ عنوان :