پنجاب بھرمیں ڈی اے پی ،یوریااوردیگرتمام کھادیں وافرمقدار میں موجودہیں،محکمہ زراعت

اتوار 10 دسمبر 2017 17:50

ملتان۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میںڈی۔اے۔پی،یوریا اور دیگر تمام کھادیں وافر مقدار میں موجود ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مشتہر کردہ قیمتیں ڈیلر حضرات کودکانوں پرواضح طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تمام ڈیلر حضرات کھادوں کو مقرر کردہ قیمت پر فروخت کرنے کے پابند ہیں اس لئے کاشتکار حضرات کھادوں کی زائد قیمت ہرگز ادا نہ کریںاور کھاد کی خریداری کی رسید ضرور حاصل کریں۔

کسی بھی شکایت کی صورت میں کاشتکارزرعی ہیلپ لائن کے نمبر0800-15000 یا0800-29000 پر رابطہ کرسکتے ہیںیا اپنی شکایت کا اندراج محکمہ زراعت(توسیع و اے آر) کے نمبر042-99200749 یا042-99203709 پر بھی کروا سکتے ہیں۔کاشتکاروں کو سستی کھاد مہیا کرنے کیلئے حکومت ِپنجاب ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :