ہری پور، اڈہ دربند میں جائیدا تنازعہ پردو گروپوں میں مسلح تصادم ،3بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9افراد زخمی ہو گے

اتوار 10 دسمبر 2017 17:40

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) اڈہ دربند میں جائیدا تنازعہ پردو گروپوں میں مسلح تصادم ،3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9افراد زخمی ہو گے طبی امداد کیلئے ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق اڈہ دربند میں جائیداد کے تنازعہ پر دو مسلح گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک راہگیر تین بچوں سمیت نو افراد شدید زخمی ہو گے حکیم نزاکت ولد نعمت خان نے ہسپتال میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا ہے کہ شہریار دیگر کے ساتھ جائیداد تنازعہ پر کشیدگی چلی آ رہی ہے گزشتہ رات میںا پنے گھر میں موجود تھا کہ شہریار اس کی والدہ والد محمد نواز میرے گھر کے دروازے پر دستک دی اور میرے باہر آنے پر مجھ سے تلخ کلامی توں تکرار کے بعد فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں حکیم نزاکت تین بیٹے سرمد علیم محمد علی ہشمت علی عزیر عمرولد طارق شاہ میر ولد زرین خان احمد علی بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گے جن کو مقامی افراد نے طبی امداد کے لیے ہری پور ویمن اینڈٖ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا پولیس نے زخمیوں کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزمان موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے ہیں پولیس کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کی بنا پر کی گئی ایک عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا ہے جلد ملزمان کو بھی گرفتا رکرلیں گیں دریں اثناء علی خان میں گھریلو ناچاقی پر سسرال والوں نے داماد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں داماد شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :