سابق اسپیکر کے پرسنل سیکرٹری پر حملہ کرنیوالے دونوں ملزمان گرفتار ،پولیس نے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

اتوار 10 دسمبر 2017 17:40

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) پولیس نے سابق اسپیکر کے پرسنل سیکرٹری خالدا لرحمان پر حملہ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا موبائل فون سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس دریں اثناء پو لیس کا کمین گاہ پر چھاپہ جواری گرفتار دائو پر لگی رقم آلات قمار بازی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب اللہ کے ایڈیشنل ایس ایچ او پھل حسین نے مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ کانگڑہ کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کے جواء کی محفل پر کاروائی کرتے ہوئے نزیر احمد ولد شاہ زرین،احمد نواز ولد شیر بہادر،اخلاق ولد پرویز، عادل ولد بنارس،عبدالوہاب ولد گل محمد،واجد ولد ملک آمان،اختر ولدنیاز،سجاد ولد نیاز ساکنان کانگڑہ کالونی کو جواء کھلیتے گرفتار کرکے قبضہ سے دواؤ پر لگی رقم مبلغ 18 ہزار روپے،2 جوڑی تاش، جامعہ تلاشی سے 51 ہزار 40 روپے اور 8 عدد موبائل فون برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں مقدمہ درج کرکے حوالات میںبند کر دیا ہے دریں اثناء پولیس نے سابق اسپیکر میجر حبیب اللہ خان ترین کے سیکرٹری خالد الرحمان پر حملہ کرنے والے دونوں ملزمان اویس عباسی ولد گل زمان نوید ولد محمد صغیر کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ہے جبکہ ایک خاتون عاصمہ زوجہ محمد ارشد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس نے متعدد افراد کو بلیک میل کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے تمام ملزمان کو آج چالان کے لیے مقامی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :