دھرنوں سے ملک میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آ سکتی ہے ،اگر ملک میں الیکشن کمیشن نے آزادانہ و شفاف الیکشن کروائے تو خیبرپختونخوا و بلوچستان میں جے یو آئی کی حکومت ہو گی ،سینیٹر جمعیت علماء اسلام حافظ حمداللہ جان

اتوار 10 دسمبر 2017 17:40

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر حافظ حمداللہ جان نے کہا کہ دھرنوں سے ملک میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آ سکتی ہے ،اگر ملک میں الیکشن کمیشن نے آزادانہ و شفاف الیکشن کروائے تو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جے یو آئی کی حکومت ہو گی ،ختم نبوت کے حلف نا مے میں تبدیلی کی نشاندہی سب سے میں نے کی جس کا ثبوت راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ میں ہے ،تاہم میڈیا نے میرے موقف کو کوریج نہیں دی جس کی وجہ سے لوگوں کو ا س ایشو سے آگاہی نہ ہوسکی ،جے یو آئی نے ہر موقع پر شعائر اسلام کا دفاع کیا ہے ، پارلیمنٹ میں اسلام کے خلاف قانون سازی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ جے یو آئی ہے دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیںجہاں قرآن وسنت کی تعلیم دی جاتی ہے دینی مدارس نے امن وسلامتی کا درس دیا۔

(جاری ہے)

وہ بروز اتوار ضلعی امیر جے یو آئی حافظ ریحان کی رہائش گاہ پر جے یو آئی ہری پور مجلس عاملہ کے ارکان کیساتھ ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں صوبائی امیر سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری سید عبدالباسط شاہ ،ضلعی امیرحافظ ریحان ،قاری محمد یعقوب ،مولانا میر افضل ،مولانا عبدالعزیز،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیرمولانا فدا محمد خان قاضی عبدالعلیم حافظ صدیق سالار جمعیت شیر محمد اور دیگر بھی موجودتھے انھوں نے کہا کہ اگر ملک میں الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور شفاف الیکشن کروائے تو کے پی کے اور بلوچستان میں جے یو آئی کی حکومت ہو گی انھوں نے کہا کہ عمران خان کے دھرنوں سے ملک میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آسکی ہے۔