پاناما پیپر کیس،آئی پی ایل کے سابق سربراہ چیرائوامین کے اثاثے ضبط کرلیے گئے

اتوار 10 دسمبر 2017 17:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) سابق آئی پی ایل کے سربراہ چیرائوامین کے اثاثے ضبط کرلیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے فیماقوانین کے تحت پانامہ پیپرزکیس میں نامزدملزم ، انڈین پریمئیرلیگ کے سابقہ باس چیرائوامین کی زیرکنٹرول کمپنی سے میچوول فنڈزجن کی مالیت 10.35کروڑروپے ہے ضبط کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی تفتیشی ایجنسی کے مطابق وائٹ فیلڈکیمٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈجس کاانتظام امین اوران کے اہل خانہ کے پاس ہے سے میچوول فنڈز،فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کی سیکشن 37 A کے تحت ضبط کیے گئے ہیں۔پانامہ پیپرکیس میں امین اوران کے اہل خانہ کانام آیاجن کے برٹش ورجینیا جزائرمیںایک کمپنی میںمنافع اورسٹیکس تھے ۔

متعلقہ عنوان :