ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرجندر محل اور ٹرپل ایچ کا پنجابی بھنگڑے کا شاندارمظاہرہ

اتوار 10 دسمبر 2017 17:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) کینیڈین نژاد بھارتی ریسلر جندر محل اور امریکی ریسلر ٹرپل ایچ نے ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ میں میچ کے بعد پنجابی بھنگڑے کا شاندارمظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ ٹرپل ایچ نے مقابلے میں جندر محل کو اپنے مشہور دا سے مات دی تھی ۔میچ کے بعد سنگھ بھائیوں اور جندر محل نے بھنگڑے کا مظاہرہ کرتے ٹرپل ایچ کو بھی وہی کرنے کی دعوت دی ، پہلے تو لیجنڈری ریسلر مسلسل انکار کرتے رہی تاہم بعد ازاں ان کے اصرا ر پنجابی بھنگڑا ڈال کر شائقین کے دل جیت لیے ۔