پہلا ون ڈے ، پہلے 5بھارتی بلے بازوں نے 34سال پرانا شرمناک توڑ دیا،5بلے باز 16رنز بنا کر پوویلین لوٹ ٹ گئے

اتوار 10 دسمبر 2017 17:20

دھرم شالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے میں بھارت کے پہلے 5بلے بازوں نے شرمناک ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

دھرم شالا میں کھیلے جارہے اس مقابلے میں سری لنکن کپتان تھیسارا پریرا نے ٹاس جیت کر گرین وکٹ پر پہلے با ئو لنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کے با ئو لرز نے کپتان کے فیصلے پر لبیک کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کی زندگی اجیرن کردی ۔ میزبان ٹیم کے پہلے 5بلے باز محض16رنز بنا کر پوویلین لوٹے جو ایک ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل 1983کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کیخلاف مقابلے میں بھارت کی آدھی ٹیم17رنز پر پوویلین لوٹی تھی ۔

متعلقہ عنوان :