سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم 112 رنز پر ڈھیر، 5بلے باز 16رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے

سری لنکن بائولروں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ، بھارتی کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی ، ایک کے بعد ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی،بھارتی اوپنر شیکھر دھون سمیت 4 کھلاڑی کھاتا کھولے بغیر آٹ ہوئے

اتوار 10 دسمبر 2017 17:20

دھرم شالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی بھارت کے 5بلے باز 16رنز بنا کر پوویلین لوٹ ٹ گئے،سری لنکن بالروں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی اور ایک کے بعد ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں جاری پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکن کپتان تھسارا پریرا نے ٹاس جیت کر پہلے روہت شرما الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکن بالروں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی اور ایک کے بعد ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔بھارتی اوپنر شیکھر دھون سمیت 4 کھلاڑی کھاتا کھولے بغیر آٹ ہوئے جب کہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے اور پوری ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

کھیل کے دوران ایک موقع پر محض 29 رنز پر 7 بھارتی کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور ایسے میں سابق کپتان دھونی نے 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کلدیپ یادیو 19 اور ہاردک پانڈیا 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جب کہ نوائن پرادیپ نے 2، انجیلو میتھیوز، تھسارا پریرا، اکیلا دننجایا اور سچت پتھیرانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت نے سری لنکا کو 0-1 سے شکت دی تھی۔خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں اور وہ چھٹیوں پر ہیں جن کی عدم موجودگی میں روہت شرما ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :