ایشیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ،پاکستان نے 15گولڈ میڈل جیت لیے

سیبل سہیل نے 47 کلو گرام کیٹگری میں چاروں میڈلز جی اپنے نام کر لیے

اتوار 10 دسمبر 2017 17:20

سنگا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) ایشا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی لڑکیوں نے کمال کر دیا ، سیبل سہیل نے بھی کلین سوئپ کر تے ہوئے 47 کلو گرام کیٹگری میں چاروں میڈلز جیت لیے،پاکستان کے گولڈ میڈل کی تعداد 15 ہو گئی ۔ سنگاپور میں جاری ایشیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی لڑکیوں نے کمال کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل نے ایک روز پہلے اپنی اپنی ویٹ کٹگری میں کلین سویپ کیا چار، چار گولڈ میڈلز جیتے ۔ چیمپئن شپ میں سیبل سہیل نے بھی کلین سوئپ کر دیا ۔ سیبل سہیل نے 47 کلو گرام کیٹگری میں چاروں میڈلز جیت لیے اس طرح پاکستان کے گولڈ میڈل کی تعداد 15 ہو گئی ۔سیبل سہیل نینے 47 کلوگرام کیٹگری کے بینچ پریس ، ڈیڈ لفٹ ۔ اسکاٹ اور ٹوٹل چاروں ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیتے ۔یعنی پاکستان کی تینوں خواتین پاور لفٹرز نے مجموعی طور پر 12 گولڈ میڈلز حاصل کر لیے جبکہ مردوں کے مقابلوں میں محمود ہیرا ، ندیم ہاشمی اور محمد احمد خان نے بھی اپنی اپنی کلاس میں گولڈ میڈلز جیتے ۔

متعلقہ عنوان :