نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف سماعت (آج) ہوگی

ایون فیلڈریفرنس میں استغاثہ گواہ عدالت میں پیش ہوگا اور اپنا بیان ریکارڈ کرائے گا

اتوار 10 دسمبر 2017 17:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف سماعت آج(پیر ) کو ہوگی ، ایون فیلڈ (لندن فلیٹس )ریفرنس میں استغاثہ کا گواہ عدالت میں پیش ہوگا اور اپنا بیان ریکارڈ کرائے گا جبکہ العزیزیہ سٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں بھی استغاثہ کے گواہ اپنے بیان ریکارڈ کروائیں گے ، سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بیرون ملک ہونے کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گی جبکہ کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش ہوں گے ، عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن اور حسین نواز کو مسلسل غیرحاضر ہونے پر اشتہاری قراردے رکھا ہے اوراس سلسلے میں جلد قومی اخبارات میں اشتہار شائع ہوگا۔