حکومت کے پائوں ڈگمگا رہے ہیں ہر سطح پر ناکام ہو چکی ملک میں ہے حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ، پاکستان کی سلامتی کیلئے تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی فیصلے سے مسلم دشمنی پر پی ٹی آئی اس کی مزمت کرتی ہے، طاہر القادری کے ساتھ ماڈل ٹائون میں ہونے والے واقعہ پر ساتھ دیں گیں،سینٹ الیکشن میں ملکی مفادات کو مدنظر رکھیں گیں، عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے افغانستان کے حالات دنیا کے سامنے ہیں اس مشرقی وسطی میں امن کی صورتحال خراب ہے ، پاکستان نے اپنا مقام وجود برقرار رکھنا ہے دنیا کے سامنے اپنا موقف بھی پیش کرنا ہے بدقمستی سے پاکستان میںا یسی قیادت دکھائی نہیں دی رہی ہے،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 10 دسمبر 2017 17:20

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کے پائوں ڈگمگا رہے ہیں ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے حکومت نام کی کوئی چیز اس ملک میں نہیں ہے پاکستان کی سلامتی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں امریکی صدر کی جانب سے مسلم دشمنی پر پی ٹی آئی اس کی مزمت کرتی ہے طاہر القادری کے ساتھ ماڈل ٹائون میں ہونے والے واقعہ پر ساتھ دیں گیںسینٹ کے الیکشن میں ملکی مفادات کو مدنظر رکھیں گیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے افغانستان کے حالات دنیا کے سامنے ہیں اس مشرقی وسطی میں امن کی صورتحال خراب ہے جس سے دنیا میںمزید پے چیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں ہم نے امن کو برقرار کھنا ہے پاکستان نے اپنا مقام وجود برقرار رکھنا ہے دنیا کے سامنے اپنا موقف بھی پیش کرنا ہے بدقمستی سے پاکستان میںا یسی قیادت دکھائی نہیں دی رہی ہے جو دنیا میں پاکستان کا موقف پیش کر سکے حکومت میں کوئی ایسا بندہ نہیں جو ایسی زمہ داریاں نبھا سکے حکومت کے پائوں اکھڑے ہوئے ہیں سانس پھولا ہو اہے فاٹا کے لوگ عوام انغمام چاہتی ہے کے پی کے ساتھ رہنا ان کا حق ہے مگر ایک چھوٹا سا طبقہ راستے میں رکاوٹ بنا ہو اہے حکومت خود اپنے لیے پیچید گیاں مشکلات بناتی ہے خود کمیٹی بنا رکھی ہے کمیٹی نے رپورٹ بھی دے دی ہے مگر اب حکومت کی ہچکچاہت بڑھ رہی ہے ایسے حالات میں جمہوری حل کیا ہو سکتا ہے دنیا میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے حالات بدل رہے ہے پی ٹی آئی چاہتی ہے ملک مضبوط مستحکم ہو ملک میں خوسحالی ہو ہم پریشان ہیں معاشی حالات خراب ہیں معشیت تنزلی کا شکار ہے تجارتی خسارہ تاریخ کی بلندی کو چھو رہا ہے لگتا ہے پھرہم کو ایک بار پھر سے آ ئی ایم ایف کے دروازے پر دستک نہ دینے پڑے پاکستان میں غربت میں بھی مزید اضافہ ہو اہا ہے تمام ادارے نانکام ہو چکے ہیں حکومت تو موجو دہیں مگر حکمرانی نہیں ہو رہی ہے حکومت تو وقت گزرار رہی ہے عوام کے توقعات پر پوار نہیں اتر رہی ہے صاف شفاف انتخابات عوام چاہتے ہیں ملک کو صحیح لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو کہ اس ملک کو کرپشن کی دلدل دے نکال سکے پی ٹی آئی اس ملک میں جلد سے جلد انتخابات چاہتی ہے تاکہ اس ملک کی عوام اپنے پسند کے امیدوار منتخب کر سکیںدنیا میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل ہو انھوںنے کہا کہ ہم طاہر لقادری کے ساتھ ہوں گیں پہلے دن سے ان کا ساتھ دے رہیں ہیں ان کے موقف کی تائید کریں گیں ہم ساتھ دیں گیں انصاف کے لیے ان لوگوں کو کٹیرے میں لانے کے لیے جھنوں نے ظلم کیا ہے حکومت کے رویے میں فرق نہیں پڑ رہا ہے سنیٹ الیکشن میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا غیریقینی سی صورتحال ہے حکومت سے غلطیاں حماقتیں ہو رہی ہے ختم نبوت کے معاملہ پر جس پر پورا قومی اتفاق رائے موجود تھا اس کو چھڑنا بے سود تھا بے جا تھا کیا گیا جان بوجھ کر عوام کے جذبات مجروح ہوئے ن لیگ کے اندر بھی اس مسئلے پر ایک دراڑ دکھائی دی رہی ہے ان کے ایم این اے ایم پی اے جذباتی ہوئے مستعفی ہونے کو بھی تیار ہو گے تھے بیت المقدس کا مسئلہ سنگین ہے امریکی صدر نے بڑی غلطی کی ہے امت مسلمہ سمیت اپنے دیگر حریفوں کو بھی ناراض کر دیا ہے فاٹا کے لوگ آزادی چاہ رہے ہیں حکومت جان بوجھ کر ان مسائل کو التوا میں ڈال رہی ہے مشرقی وسطع میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان میں امن ہونا ضروری ہے میرے پاس علم نجوم نہیں ہے مگر حکومت کی سانس پائوں اکھڑ چکی ہے پی ٹی آئی اس ملک کو مضبوط بنانے کے لیے میدان میں آئی ہے معاشی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں غربت مہنائی میں اضافہ ہو ہا ہے ادارے کمزور ہو رہے ہیں گورنس کا فقدان ہے حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی ہے لوگوں کو موقع ملنا چائے اپنی پسند کا لیڈر منتخب کرنے میں دنیا میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام دلوانا چاہتے ہیں شاہ محمود قریشی ہری پور کے علاقہ خان پو رمیں راجہ سلطان ایرج کی وفات کے بعد ان کے بیٹے راجہ شیراز حیدر کی دستاربندی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر پیر آف گولڑہ شریف بھی موجود تھے۔