لاپتہ افراد بازیابی انکوائری کمیشن نے نومبر2017کی رپورٹ جاری کر دی

کمیشن نے گزشتہ ماہ کے دوران مبینہ طور پر جبری گمشدگیوں کے 506کیسوں کی سماعت کی ،46کیس نمٹا دئیے ،40فراد کو بازیاب کرایا گیا، گزشتہ ماہ کمیشن کے پاس مبینہ طور پر جبری گمشدگی کے 104نئے کیس درج ہوئے جس سے زیر تفتیش کیسوں کی تعداد1498ہوگئی ، رپورٹ

اتوار 10 دسمبر 2017 17:20

اسلام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے چئیرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے نومبر2017کی رپورٹ جاری کر دی۔کمیشن نے گزشتہ ماہ کے دوران مبینہ طور پر جبری گمشدگیوں کے 506کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے 46کیس نمٹا دئیے 40فراد کو بازیاب کرایا گیاجبکہ گزشتہ ماہ کے دوران کمیشن کے پاس مبینہ طور پر جبری گمشدگی کے 104نئے کیس درج ہوئے جس سے زیر تفتیش کیسوں کی تعداد1498ہوگئی ہے۔

اتوار کوکمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق نومبر 2017کے دوران جسٹس(ر)جاوید اقبال، جسٹس(ر)ڈاکٹر غوث محمد اور سابق آئی جی پولیس محمد شریف ورک پر مشتمل کمیشن نے مبینہ طورر پر زبردستی اٹھائے جانے والے ا فراد کی506کیسوں کی اسلام آباد،لاہور اورکراچی میں سماعت کی،کمیشن کے سامنے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے پیش ہوئے ، نومبرمیں506کیسوں کی تفصیلی سماعت کے دوران40لاپتہ افراد کا سراغ لگایاگیا, 5افراد کے کیس نامکمل کوائف پر بند کر دئیے گئے اور1 ڈیڈ باڈی ریکور کی گئی، جن افراد کا پتہ چلایا گیا ان میں فواد خان ، مہران ، تاج گل ،مطیع اللہ ، مولانا معاویہ ، سیف اللہ ، عنایت رحمان ، امتیاز خان ، محمد اقبال ، محمد گلاب ، محمد زبیر ، محمد عثمان ، محمد عمران ، ظہور الدین ، خلیل احمد، محمد شاہیر حسن ، عمران جاوید ، مس زینت شہزادی ، حسن نوازافضل ،ماسوت کشمیر، ساجد مقصود احمد، نوید اقبال ،محمد عمران ، محمد اقبال ، محمد عمر فاروق ، فدا محمد ، روزت اللہ ، محمد کامران ، میر بخش خان ، انور شیر ، ہدایت اللہ ، ابرار خان ، آصف حسین ، غلام رسول ، ظہیر حسین ، اظہرہ بلوچ ، ظفر اقبال آفریدی، محمد کاشف، عبدالصمداور محمد حسن جمال شامل ہیں ،ان میں بعض بحالی مراکز میں ہیں جبکہ نوید اقبال سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلے میں مارا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جن 5 افراد کے کیس نامکمل کوائف پر بند کئے گئے ان میںعلی احمد،محمد الیاس،محمد اکبر، سعید زمان اور رحیم دادشامل ہیں ،نومبر میں کمیشن کے پاس لاپتہ افراد کی104نئے کیس درج کرائے گئے اس طرح اب کمیشن کے پاس لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 1498ہو گئی ہے ،رواں ماہ کے دوران کمیشن کے ارکان اسلام آباد ، لاہور ،کوئٹہ اور کراچی میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے کیسوں کی سماعت کر رہے ہیں۔عوام کی سہولت کے لئے کمیشن نے www.coioed.pk کے نام سے ویب سائٹ بنا دی ہے جس پر کیسوں کی تفصیل اور سماعت کی تاریخوں سمیت دیگر معلومات دستیاب ہیں جبکہ سول سیکرٹریٹ پنجاب لاہور میں کمیشن کا باضابطہ طور پر سب آفس قائم کر دیا گیا ہے اس سب آفس کا رابطہ نمر042.99210884ہے۔

متعلقہ عنوان :