تحفظ ختم نبوت کا نفرنس میں اعلان کے مطا بق ارکان اسمبلی نے استعفے نہیں دئے

اتوار 10 دسمبر 2017 17:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) تحفظ ختم نبوت کا نفرنس میں اعلان کے مطا بق ارکان اسمبلی نے استعفے نہیں دئے تفصیل کے مطا بق سنی اتحاد کو نسل کے چیئر مین حا مد رضا نے چنددن پہلے اعلان کیا تھا کہ دھوبی گھاٹ گرا ئونڈ میں ہو نے وا لی تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں 40لیگی ارکان اسمبلی استعفے دیں گے مگر اعلان کے مطا بق اتنی تعداد میں استعفے نہ آئیارکان قومی اور صو با ئی اسمبلی نے با قا عدہ مستعفیٰ ہو نے کا اعلان نہیں کیا بلکہ یہ کہا کہ ہم اپنی آئندہ سیا ست پیر آف سیال شریف کی مرضی پر چھوڑ دیا ایم این اے شیخ اکرم کے بیٹے نے کہا کہ ہمیں جیسا خواجہ حمید الدین کہیں گے ویسا ہی کر یں گے استعفے کم آنے پر سنی اتحاد کونسل کے چیئر میں نے ان استعفوں کو پہلی قسط قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :